یوکرین کا روسی دارالحکومت پر ڈرون حملہ، عمارت کو نقصان پہنچا

Published On 19 August,2023 04:09 am

کیف: (دنیا نیوز) یوکرین کی جانب سے روسی دارالحکومت پر ڈرون حملے کیے گئے، حملوں میں کسی جانی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔

روسی حکام کے مطابق یوکرین نے ماسکو کے بزنس حب کو نشانہ بنایا ہے تاہم ائیر ڈیفنس نے یوکرینی ڈرون کو تباہ کر دیا، ڈرون حملے میں ایک عمارت کو نقصان پہنچا ہے جس کے بعد حکام کی جانب سے الرٹ جاری کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکہ نے ایف 16لڑاکا طیارے یوکرین بھیجنے کی منظوری دے دی

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق میئر سر گئی سوبیانن کا کہنا ہے کہ یوکرین کی جانب سے دارالحکومت ماسکو پر تسلسل سے ڈرون حملے کیے جا رہے ہیں جس میں اس بار شہر کے اہم کاروباری حب کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

دوسری جانب ماسکو پر ڈرون حملے کے بعد یوکرینی حکام کی جانب سے فوری طور پر کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔