یوکرین کا یوروزہائن گاؤں پر دوبارہ کنٹرول حاصل کرنے کا دعویٰ

Published On 17 August,2023 02:05 am

کیف: (دنیا نیوز) یوکرین نے یورو زہائن گاؤں پر دوبارہ کنٹرول حاصل کرنے کا دعویٰ کر دیا ہے۔

یوکرینی مسلح افواج کی لینڈ فورسز کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ روس نے یورو زہائن کے قریب اپنی کھوئی ہوئی پوزیشنوں کو بحال کرنے کی ناکام کوششیں کیں اور گزشتہ روز فضائی حملے بھی کئے لیکن ناکام رہے۔

یوکرینی نائب وزیر دفاع نے میڈیا کو بتایا ہے کہ یورو زہائن گاؤں کے بعد مزید علاقوں پر کنٹرول کیلئے حملے جاری ہیں تاہم روسی حکام کی جانب سے تاحال یوکرینی دعوے پر کوئی پیغام جاری نہیں کیا گیا۔

خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یوکرین نے گزشتہ ماہ بھی دعویٰ کیا تھا کہ یورو زہائن پر قبضہ کر لیا گیا ہے۔