ماسکو: (ویب ڈیسک) ماسکو کی میئر نے بتایا ہے کہ ایک ڈرون نے سٹی کمپلیکس کے اسی ٹاور کو نشانہ بنایا ہے جس پر پہلے بھی حملہ کیا گیا تھا، اکیسویں منزل پر عمارت کی پیشانی کو نقصان پہنچا ہے۔
ماسکو کے میئر سرگئی سوبیانین نے بتایا کہ "روسی اینٹی ایئر کرافٹ یونٹس نے منگل کی صبح ماسکو کو نشانہ بنانے والے کئی ڈرون مار گرائے لیکن ایک ڈرون نے اسی بلند و بالا ٹاور کو نشانہ بنایا جس پر ہفتے کے شروع میں حملہ کیا گیا تھا۔
سوبیانین نے ٹیلی گرام میسجنگ ایپ پر لکھا کہ حملے میں کوئی زخمی نہیں ہوا ،ماسکو میں اڑنے کی کوشش کرنے والے کئی ڈرون طیارہ شکن حملے میں مار گرائے گئے ۔
ڈرون حملوں کی خبر کے ساتھ یہ اطلاع بھی سامنے آئی ہے کہ ماسکو کے ونوکوف بین الاقوامی ایئر پورٹ کو منگل کی صبح تھوڑی دیر کے لیے بند کر دیا گیا تھا۔