روس کی یوکرین اناج معاہدے سے دستبرداری پر عالمی غذائی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ

Published On 20 July,2023 10:46 pm

لندن: (دنیا نیوز) روس کی جانب سے یوکرین اناج معاہدے سے نکلنے کے فیصلے کے باعث عالمی غذائی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ پیدا ہو گیا۔

عالمی مالیاتی فنڈ کا کہنا ہے کہ یوکرین سے اناج کی فراہمی روکنے سے جنوبی ایشیاء، مشرق وسطیٰ کے ممالک متاثر ہوں گے جبکہ شمالی افریقا سمیت دیگر غریب ممالک میں بھی غذائی قحط کا خدشہ ہے۔

ادھر روسی صدر پیوٹن نے کہا ہےکہ مطالبات پورے ہونے پر معاہدے میں واپس آئیں گے، روس کو کھاد اور اجناس کی برآمدات کی اجازت نہیں ملی، گزشتہ سال یہ معاہدہ عالمی خوراک کے بحران سے بچنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا تھا۔