واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ روس یوکرین میں جنگ ختم کرنے کیلئے آمادہ نظر نہیں آرہا۔
انڈونیشیا میں آسیان ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقات میں امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا کہ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کی طرف سے مذاکرات کی کوئی بات نہیں سنی۔
ملاقات میں چین اور روس کے اعلیٰ ترین سفارت کار بھی موجود تھے۔
انٹونی بلنکن نے مزید کہا کہ جنوبی اور مشرقی چین کے سمندروں اور آبنائے تائیوان میں جارحیت پر تشویش ہے، شمالی کوریا کے اشتعال انگیز میزائل تجربات خطے کے استحکام کیلئے خطرہ ہیں۔