یوکرین کا کریمیا کے پل پر ڈرون حملہ ، 2 افراد ہلاک

Published On 17 July,2023 01:52 pm

کیف : (ویب ڈیسک ) روس کے زیر انتظام یوکرینی علاقے کریمیا کے پل پر ڈرون سے حملہ کیا گیا جس سے پل کو جزوی نقصان پہنچا ہےجبکہ 2افراد ہلاک ہوگئے ۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق روس کاکہنا ہے کہ یوکرین کی سپیشل سروسز کے کریمیا کے پل پر ڈرونز حملے میں 2 افراد ہلاک ہوئے۔

روسی وزارت ٹرانسپورٹ نے کہا ہے کہ یوکرینی حملے سے کریمیا کے قریب پل کی سڑک کو نقصان پہنچا ہے، پل کے ستونوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے ۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق روس کو کریمیا سے ملانے والے پل پر حملے کے بعد ٹریفک کو روک دیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کریمیا کا پل روسی فوج کی سپلائی لائن کے لیے کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔