کیف: (دنیا نیوز) روس کے ساتھ جاری جنگ میں یوکرین نے اپنی آزادی کی 32ویں سالگرہ منائی، اس موقع پر صدر زیلنسکی نے روس کو شکست دینے کے عزم کا اظہار کیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوکرین کے صدر زیلنسکی نے دارالحکومت کیف میں یوم آزادی کی مرکزی تقریب میں شرکت کی، یوکرینی صدر نے آزادی کی جنگ میں مرنے والوں کی یادگار پر حاضری دی اور پھول چڑھائے۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ روس کے زیر قبضہ علاقوں کو آزد کروانے کیلئے جوابی حملے بڑھا دیے ہیں جس سے روسی فوج پیچھے ہٹنے پر مجبور ہو رہی ہے۔
یوکرینی صدر نے دعویٰ کیا کہ روس کے خلاف ہماری فورسز جلد تاریخی فتح حاصل کریں گی۔