روس میں سکیورٹی فورسز کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 3 افراد ہلاک

Published On 29 August,2023 10:22 pm

ماسکو: (ویب ڈیسک) روس کے وسطی علاقے میں سکیورٹی فورسز ایف ایس بی کا ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا ہے جس کے نتیجے میں تین افراد ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مقامی گورنر الیکسی ٹیکسلر نے حادثے کی وجہ بتائے بغیر کہا کہ ایم آئی 8 ہیلی کاپٹر چیلیابنسک کے علاقے میں واقع گاؤں کراسنوپول کے قریب گر کر تباہ ہواہے۔

گورنر نے سوشل میڈیا پر ابتدائی اطلاعات کے حوالے سے تین ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے اوربتایا ہے کہ ہیلی کاپٹر سکیورٹی سروسز ایف ایس بی کے زیراستعمال تھا۔اس کے گرنے سے زمین پر موجود عمارتوں یا افراد کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

روس میں ہوا بازی کے حادثات ناقص حفاظتی قوانین اور ناقص دیکھ بھال کی وجہ سے عام ہیں ، اور گذشتہ سال ماسکو کے یوکرین میں فوج بھیجنے کے بعد یہ اور بھی زیادہ عام ہو گئے ہیں۔