نوبیل ایوارڈز کی تقریب میں روس،ایران اور بیلاروس کو دعوت نہ دینے کا فیصلہ

Published On 03 September,2023 08:04 pm

سٹاک ہوم: (دنیا نیوز) نوبیل فاؤنڈیشن نے نوبیل ایوارڈز کی عالمی تقریب میں روس، ایران اور بیلا روس کو دعوت نہ دینے کا فیصلہ کر لیا۔

نوبیل ایوارڈز 2023ء کی تقریب 10 دسمبر کو ہوگی، نوبیل فاؤنڈیشن کے مطابق ایوارڈز تقریب میں روس، بیلاروس اور ایران کے سفیروں کو مدعو نہیں کیا جائے گا۔

تینوں ممالک کو مدعو نہ کرنے کا فیصلہ سوئیڈن کے احتجاج پر کیا گیا، مختلف شعبوں میں نوبیل انعام پانے والوں کے ناموں کا اعلان رواں سال اکتوبر میں کیا جائے گا۔