سوچی: (دنیا نیوز) روس کے ساحلی شہر سوچی میں ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے درمیان ملاقات ہوئی۔
طیب اردگان روس کے ساحلی شہر سوچی کا ایک روزہ دورہ کر رہے ہیں، دونوں سربراہوں کی ملاقات کے دوران موجودہ علاقائی اور عالمی مسائل کے ساتھ ساتھ دو طرفہ تعلقات پر بات چیت کی گئی، اس کے علاوہ تاریخی بحیرہ اسود کے اناج معاہدے کی بحالی کو اجلاس میں زیر غور لایا گیا۔
ملاقات کے دوران پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ بحیرہ اسود کے اناج کے اقدام کو معطل شدہ معاہدے میں رکاوٹ بننے والی خامیوں کو دور کرتے ہوئے دوبارہ شروع کیا جانا چاہیے۔
روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے ترکیہ کے ساتھ خطے میں دیرپا امن، استحکام اور خوشحالی کو یقینی بنانے کیلئے کام جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔