برازیلیا: (ویب ڈیسک ) برازیل کی جنوبی ریاست ریو گرینڈی ڈو سول میں سمندری طوفان کے باعث شدید بارش اور تیز ہوائیں چلنے سے مختلف واقعات میں اموات کی تعداد بڑھ کر 22 تک پہنچ گئی۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق ریاست میں گزشتہ روز سمندری طوفان کے باعث شدید بارش اور تیز ہوائیں چلیں جس کے نتیجے میں ہونیوالی اموات کی تعداد بڑھ کر 22 ہوگئی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان کے باعث تقریباً 6ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ۔
ریاست کے گورنر نے بتایا کہ 24گھنٹے سے بھی کم عرصے میں 300ملی میٹرسے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ اس دوران سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات بھی پیش آئے ۔
میونسپیلٹی موکیوم کے تاکیواری دریا میں سیلابی صورتحال کے بعد شہر کا 85 فیصد سے زیادہ حصہ ڈوب گیا۔
میئر ماتئوس تروجان نے بتایا کہ اب بھی متعدد افراد لاپتہ ہیں جس سے اموات میں اضافے کا خدشہ ہے۔