آئندہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

Published On 02 September,2023 10:15 pm

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) آئندہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم بالائی خیبر پختونخواہ، خطۂ پوٹھوہار ،اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر آندھی، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا ہے جبکہ کالام میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

ہفتہ کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت دالبندین 44، اٹک، بھکر ،ڈی آئی خان، دادو، جیکب آباد اور نواب شاہ میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔