نئی دہلی : (ویب ڈیسک ) بھارت کی مشرقی ریاست اوڑیسہ میں شدید بارش کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے 10 افراد ہلاک اور تین شدید زخمی ہو گئے ہیں ۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اوڑیسہ کے ریاستی ترجمان نےمیڈیا کو بتایا کہ آسمانی بجلی گرنے سے ریاست کے کھردا ضلع میں چار، بولانگیر میں دو اور انگول، بودھ، جگت سنگھ پور اور ڈھینکنال میں ایک ایک شخص انتقال کرگیا جبکہ خردہ میں آسمانی بجلی گرنے سے تین افراد شدید زخمی ہوئے ہیں ۔
اس حوالے سے بھارت کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے بتایا ہے کہ اڈیشہ کے ساحلی علاقوں بشمول جڑواں شہروں بھونیشور اور کٹک میں بھی ہفتہ کو شدید بارش ہوئی ہے ۔
ریاست کے کچھ حصوں میں اگلے چار دنوں میں بھی ایسی ہی صورتحال برقرار رہے گی۔