افغانستان میں جنگی سازو سامان افغان سکیورٹی فورسز نے چھوڑا : امریکا

Published On 07 September,2023 10:15 am

واشنگٹن : (ویب ڈیسک ) امریکا کاکہنا ہے کہ افغانستان میں جنگی سازو سامان امریکا نے نہیں بلکہ افغان سکیورٹی فورسز نے چھوڑا تھا۔

امریکی نیشنل سکیورٹی کونسل کے ترجمان جان کربی نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکا نے افغانستان میں کوئی ملٹری سازو سامان دہشت گردوں کے لیے نہیں چھوڑا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو درپیش سکیورٹی خطرات پر مل کر کام کریں گے، صدر بائیڈن کو احساس ہے کہ پاکستان کو ابھی بہت خطرات کا سامنا ہے۔

جان کربی نے کہا  کہ صدر بائیڈن پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں، کشمیر سمیت تمام معاملات پر پاکستان بھارت خود بات کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ صدر بائیڈن دورہ بھارت کے دوران انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بات کرنے سے احتراز نہیں کریں گے۔