نیو یارک: (دنیا نیوز) بھارتی حکومت کی جانب سے کینیڈا میں سکھ رہنما کے قتل کیخلاف بھارت کے اہم اتحادی ملک بھی خاموش نہ رہے، امریکا، برطانیہ، آسٹریلیا سمیت دیگر ممالک نے معاملے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔
کینیڈین وزیر اعظم کے بھارت پر سکھ رہنما کے قتل کے الزام کے بعد تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ترجمان وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ امریکا کینیڈا کے شراکت داروں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے، کینیڈا میں تفتیش کا آگے بڑھنا اور مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لانا بہت اہم ہے۔
آسٹریلیا نے بھی سکھ رہنما کے قتل میں ملوث ہونے پر بھارت کی بیرون ملک دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ رنجیت سنگھ نجر کے قتل میں بھارت کے ملوث ہونے پر گہری تشویش ہے، برطانوی حکومت کا کہنا ہے کہ سنجیدہ الزامات پر کینیڈا کے ساتھ رابطے میں ہیں۔