کینیڈا میں خالصتان ریفرنڈم: 53 ہزار سکھوں کا مودی سرکار کی پالیسیوں کیخلاف اعلان بغاوت

کینیڈا میں خالصتان ریفرنڈم: 53 ہزار سکھوں کا مودی سرکار کی پالیسیوں کیخلاف اعلان بغاوت

شدید سردی کے دوران طویل قطاروں میں لگے سکھوں نے سکھ فار جسٹس کی نگرانی میں ووٹ ڈالے، تنظیم کے سربراہ گرپتونت سنگھ پنوں نے ریفرنڈم کو مودی کی گولی اور بم کا سیاسی جواب قرار دیتے ہوئے کہا پنجاب 1984 کی نسل کشی کے بعد اب معاشی قتل کا شکار ہے، مودی حکومت عالمی احتساب سے نہیں بچ سکے گی۔

سکھ فار جسٹس کا کہنا ہے کینیڈین ایجنسیاں پہلے ہی بھارتی سرکاری عناصر کو قتل اور بھتہ خوری میں ملوث قرار دے چکی ہیں، مظاہرے میں شریک سکھ برادری نے واضح پیغام میں کہا کہ بھارتی ظلم کے مقابلے میں خالصتان تحریک عالمی سطح پر مضبوط ہوچکی ہے۔