واشنگٹن: (دنیا نیوز) سکھ رہنما ہردیپ سنگھ کے قتل سے متعلق امریکی اور کینیڈین حکام نے ہوشربا انکشافات کر دیئے۔
امریکی میگزین کا دعویٰ کیا کہ سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نے قتل سے ایک رات قبل اپنے ساتھی گرپتونت سنگھ پنوں کو دھمکیوں سے آگاہ کیا، وینکوور گردوارہ کے باہر ہردیپ سنگھ پر دو حملہ آوروں نے پچاس گولیاں چلائیں، کینیڈین حکام نے ہردیپ سنگھ کو بھارتی دھمکیوں سے پہلے ہی آگاہ کیا تھا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ بھارت سکھ علیحدگی پسندوں کو نشانہ بنانے میں ملوث رہا ہے، ہردیپ سنگھ کے قتل کے بعد بھارتی وزیراعظم مودی نے امریکا کا دورہ کیا۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ اسی دوران چیک ری پبلک پولیس نے امریکی معلومات پر نکھل گپتا کو قتل کی سازش میں گرفتار کیا، گپتا نے پنوں کے قتل کیلئے حملہ آور کو ادائیگی کی۔



