انٹونی بلنکن کی فلسطینی صدر سے ملاقات، تنازع کے حل بارے گفتگو

انٹونی بلنکن کی فلسطینی صدر سے ملاقات، تنازع کے حل بارے گفتگو

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن مغربی کنارے کے دورے پر پہنچے جہاں رام اللہ میں انہوں نے فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات کی۔

اس موقع پر امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکہ اس تنازع کا فوری حل چاہتا ہے، تنازع پھیل گیا تو پورے خطے کو اپنی لپیٹ میں لے لے گا۔

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا کہ غزہ میں فوجی کارروائیاں روکنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں، غزہ میں امداد پہنچانے کیلئے بھی کوشاں ہیں۔

فلسطینی صدر محمود عباس نے کہا کہ غزہ میں فوری جنگ بندی کی جائے، اسرائیل بچوں اور عورتوں کا قتل عام بند کرے۔