ویٹیکن سٹی: (دنیا نیوز) عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے حماس کے زیر حراست یرغمالیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔
اپنے ایک بیان میں پوپ فرانسس نے غزہ میں جاری جنگ فوری روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں زخمیوں اور یرغمالیوں کو فوری رہا کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ غزہ میں زخمیوں کی فوری طور پر دیکھ بھال کی جائے اور غزہ کے رہائشیوں کے تحفظ اور مزید انسانی امداد کو یقینی بنایا جائے۔