استنبول: (دنیا نیوز) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مسئلہ فلسطین پر عالمی اسلامی تحریکوں کے اجلاس میں شرکت کے دوران مسئلہ فلسطین کے حل کیلئے 7 نکاتی تجاویز پیش کیں۔
استنبول میں فلسطین یکجہتی مارچ سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا ہے کہ 12 نومبر کو ریاض میں ہونے والی او آئی سی سربراہی کانفرنس تجاویز پر عملی اقدامات کرے، اسلامی ممالک کے حکمرانوں کے پاس اقتدار امت کی امانت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عارف علوی کا فلسطینی صدر کو فون، اسرائیلی بمباری کی مذمت
امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا ہے کہ غزہ کو بچانے کیلئے مسلمان حکمران عملی اقدامات کریں، اسلامی ممالک اسرائیل کا سفارتی اور اقتصادی بائیکاٹ کریں، حماس قیادت کو او آئی سی سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے مدعو کیا جائے۔