واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی وزارت خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر 4 گھنٹے کیلئے جنگ بندی پر اتفاق ہونا ایم پیش رفت ہے۔
ویدانت پٹیل نے کہا کہ غزہ سے نقل مکانی کیلئے دو راہداریاں قائم کی گئی ہیں، غزہ کے لوگوں کو امداد کی فوری ضرورت ہے ، انسانی امداد کو غزہ کے تمام علاقوں میں پھیلا رہے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ رفح کراسنگ سے گزشتہ روز 106 سے زائد امدادی ٹرک غزہ امداد لے کر پہنچے ہیں ، رفح کراسنگ انسانی امداد کی آمد کے ساتھ ساتھ غیر ملکی شہریوں کی محفوظ روانگی کے لیے کھلا ہے۔