واشنگٹن: (دنیا نیوز) ترجمان وائٹ ہاؤس جان کربی نے غزہ میں الشفاء ہسپتال میں امریکا کے ملوث ہونے کی تردید کردی۔
ترجمان وائٹ ہاؤس جان کربی نے اپنے بیان میں کہا کہ اسرائیل کو الشفاء ہسپتال پر حملے اجازت کیلئے گرین سگنل قطعی نہیں دیا، الشفاء ہسپتال پر حملے کا منصوبہ اسرائیلی فوج کا منصوبہ ہے۔
جا ن کربی نے کہا کہ امریکا کبھی نہیں چاہتا کہ ہسپتالوں پر حملے کئے جائیں ، امریکا نہیں چاہتا کہ نہتے، معصوم اور مریضوں پر بم برسائے جائیں یا گولیاں چلائی جائیں ، ہم چاہتے ہیں کہ ہسپتالوں کی حفاظت کی جائے۔