سلامتی کونسل نے غزہ میں عارضی جنگ بندی کی قرارداد منظور کر لی

Published On 16 November,2023 04:32 am

نیویارک: (دنیا نیوز) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس ہوا جس میں غزہ میں عارضی جنگ بندی کے حق میں قرارداد منظور کر لی گئی۔

سلامی کونسل میں قرارداد مالٹا کی جانب سے پیش کی گئی، قرارداد کے حق میں 12 ووٹ پڑے، امریکا، برطانیہ اور روس نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔

قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ محصور شہریوں تک امداد پہنچانے کیلئے جنگ میں وقفہ کیا جائے، حماس اور دیگر گروپس قیدیوں کی فوری اور غیر مشروط رہائی یقینی بنائیں۔

سلامتی کونسل نے غزہ میں انسانی بنیادوں پر امداد کی فراہمی کیلئے لمبے وقفے کی جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ امداد کی فراہمی کیلئے انسانی کوریڈور کو توسیع دی جائے۔