ڈومینیکن ری پبلک: طوفانی بارشوں کے باعث 21 افراد ہلاک

Published On 20 November,2023 02:10 pm

سانٹو ڈومنگو : (ویب ڈیسک ) ڈومینیکن ریپبلک میں ہونے والی شدید بارشوں کے باعث 21 افراد ہلاک اور ہزاروں افراد بے گھر ہو گئے۔

خبررساں ادارے کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ ہفتے کے آخر میں ہونے والی شدید بارش کے بعد13  ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے ۔ 

ایمرجنسی آپریشن سینٹر (سی اوای ) نے کہا کہ بارش کے باعث گھروں میں سیلاب کاپانی داخل ہوگیا ہے جبکہ بجلی کی فراہمی بھی معطل ہے ،بارش سے  پلوں اور سڑکوں کو نقصان پہنچا ہے۔

حکام کے مطابق بارشوں سے جاں بحق ہونے والوں میں3 بچے بھی شامل ہیں۔

ڈومینیکن صدر لوئس ابیناڈر نے حالیہ بارشوں کو ملکی تاریخ کی اب تک کی سب سے بڑی طوفافی بارشیں قرار دیا ہے۔

موسلا دھار بارش کے باعث دارالحکومت سانٹو ڈومنگو میں ایک ہائی وے سرنگ کی دیوار گرنے سے 3 افراد کی موت کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔