جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی پر حماس نے اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی مؤخر کردی

جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی پر حماس نے اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی مؤخر کردی

عرب میڈیا کے مطابق حماس کو 14 یرغمالیوں کو رہا کرنا تھا، ترجمان القسام بریگیڈ نے کہا کہ یرغمالیوں کے دوسرے گروپ کی رہائی مؤخر کر رہے ہیں، اسرائیل معاہدے کی پاسداری نہیں کر رہا، معاہدے کے تحت اسرائیل کو شمالی غزہ میں امدادی ٹرکوں کی رسائی دینی ہوگی۔

ترجمان القسام بریگیڈ نے مزید کہا کہ معاہدے کے تحت رہا ہونے والے فلسطینی قیدیوں میں سینئر قیدیوں کو شامل کرنا ہوگا۔