انقرہ: (دنیا نیوز) ترکیہ کے وزیر خارجہ حقان فدان نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ میں ہونے والی ووٹنگ سے واضح ہو گیا ہے کہ کون غزہ میں جنگ بندی نہیں چاہتا ہے۔
امریکہ کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے قرارداد ویٹو کرنے کے معاملے پر ترک وزیر خارجہ حقان فدان نے کہا کہ غزہ کے حوالے سے اب امریکہ تنہا رہ گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پوری دنیا اس بات پر زور دے رہی ہے کہ غزہ میں فوری جنگ بندی ہو، غزہ میں عام شہریوں، بچوں اور عورتوں کا قتل عام بند کرنے کی ضرورت ہے۔
ترک وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ غزہ کے لوگوں تک فوری طور پر امداد پہنچانے کی ضرورت ہے، ترکیہ غزہ میں مستقل جنگ بندی چاہتا ہے۔