ماسکو: (ویب ڈیسک) روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ یورپ کیخلاف جنگ کا کوئی منصوبہ نہیں بنایا جا رہا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق روسی صدر نے کہا کہ مغرب کے ساتھ ہائبرڈ جنگ کے دوران اپنی جوہری طاقت میں اضافہ کیا اور جوہری ہتھیاروں کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے، ہائبرڈ جنگ کی وجہ سے سٹریٹجک افواج کو تیاری کی اعلیٰ ترین سطح پر رکھے ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پیوٹن نے ایک بار پھر صدارتی الیکشن لڑنے کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے
روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے مزید کہا ہے کہ ماسکو کی سٹریٹجک فورسز اعلیٰ ترین سطح کی تیاریوں میں مصروف ہیں، روس کو تزویراتی شکست دینے کی تمام کوششیں ناکام ہو چکی ہیں اور یوکرین میں اپنا خصوصی فوجی آپریشن جاری رکھیں گے۔
انہوں نے کہا ہے کہ یوکرین، امریکا اور یورپ کے ساتھ یوکرین کے مستقبل کے بارے میں بات کرنے کیلئے تیار ہیں لیکن ماسکو اپنے قومی مفادات کا دفاع کرے گا، یوکرین کے ساتھ معاملات کرتے وقت روس اپنے مفادات کے ساتھ آگے بڑھے گا۔