ماسکو: (ویب ڈیسک) روس کے وزیرخارجہ سرگئی لاروف نے کہا ہے کہ غزہ کی صورتحال کی بین الاقوامی مانیٹرنگ ہونی چاہیے۔
اپنے ایک بیان میں روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف کا کہنا تھا کہ اسرائیل پر حملے کو فلسطینی عوام کی اجتماعی سزا کا جواز بنانا قابل قبول نہیں۔
روسی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ روس اور میں منافق نہیں ہیں، دنیا پر مغرب کے 500 سالہ تسلط کا دور اب ختم ہو رہا ہے۔
سرگئی لاوروف نے کہا اسرائیل پر حماس کا حملہ خلا میں نہیں ہوا، اسرائیل کو برسوں بتایا کہ فلسطینی ریاست کی غیرحل شدہ حیثیت خطرناک ترین مسئلہ ہے۔