بنکاک: (دنیا نیوز) چینی وزیر خارجہ وانگ یی کی امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان سے ملاقات ہوئی ہے۔
چینی وزارت خارجہ کے مطابق وانگ یی کی جیک سلیوان سے دورہ تھائی لینڈ میں ملاقات ہوئی۔
ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے یوکرین، مشرق وسطیٰ، شمالی کوریا، بحیرہ جنوبی چین اور میانمار کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
وانگ یی نے امریکا کو واضح کیا کہ تائیوان کی آزادی کا مسئلہ امریکا چین تعلقات کیلئے بڑا خطرہ ہے۔