معروف برطانوی تاجر ڈینی لیمبو دائرہ اسلام میں داخل ہو گئے

Published On 02 February,2024 05:18 am

لندن: (ویب ڈیسک) برطانیہ کی معروف ارب پتی کاروباری شخصیت ڈینی لیمبو نے اسلامی تعلیمات سے متاثر ہو کر اسلام قبول کر لیا۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق دنیا کی مہنگی ترین گاڑیوں میں شامل اطالوی گاڑی لیمبرگینی سے متاثر ہو کر اپنا نام ڈینی کیرن سے ڈینی لیمبو رکھنے والے ارب پتی برطانوی تاجر نے اسلام قبول کرنے کا اعلان اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کیا۔

ڈینی لیمبو نے مسجد الحرام میں عمرے کی ادائیگی کے دوران اپنی ویڈیو شیئر کی جس میں ڈینی کو خانہ کعبہ کے سامنے روتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، پوسٹ کیساتھ انہوں نے لکھا کہ آپ نہیں جانتے کہ زندگی آپ کو کس راستے پر لے کر جائے گی۔

ڈینی لیمبو نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا ہے کہ کاروبار کیلئے سعودی عرب گیا اور کام جلدی ختم ہونے پر ایک شخص مجھے مکتہ المکرمہ لے گیا جہاں میرے نئے روحانی اور جذباتی سفر کا آغاز ہوا، اب بطور نو مسلم میری لندن واپسی ہوئی ہے۔

نومسلم ڈینی لیمبو نے 16 سال کی عمر میں تعلیم چھوڑ کر گلوکاری کو پیشے کے طور پر اپنایا تھا، ہوٹل کے کاروبار میں حاصل ہونے والے نفع سے وہ 22 سال کی عمر میں کروڑ پتی لوگوں کی فہرست میں شامل ہو گئے تھے، ڈینی کے اثاثوں کی مالیت تقریباً 50 ملین پاؤنڈ ہے جن میں سے زیادہ تر انہوں نے ہوٹل کے کاروبار سے کمایا ہے۔