واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اردن میں امریکی اڈے پر ڈرون حملے کے بعد امریکا مشرق وسطیٰ میں ایرانی اہداف پر حملوں کا منصوبہ بنا رہا ہے جو ہفتوں تک جاری رہ سکتے ہیں۔
امریکی میڈیا کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی منصوبے میں ایران کی سرحد سے باہر اہداف شامل ہیں جبکہ ایران کے اندر سائبر حملوں پر ہی انحصار کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اردن میں امریکی اڈے پر ڈرون حملے اور تین امریکی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد امریکی صدر نے کہا تھا کہ امریکا نے ڈرون حملے پر جواب دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
جس کے بعد ایران نے دھمکی دی تھی کہ اگر ایران پر حملہ کیا گیا تو سختی سے جواب دیا جائے گا۔