اسلام آباد: (دنیا نیوز) ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان اپنا ایک روزہ دورہ پاکستان مکمل کرنے کے بعد واپس روانہ ہو گئے ہیں۔
ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ برائے افغانستان اور مغربی ایشیا رحیم حیات قریشی نے ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کو نور خان ائیربیس پر الوداع کیا، ایرانی وزیر خارجہ نے دورے کے دوران آرمی چیف، نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ اور نگران وزیر خارجہ سے ملاقاتیں کیں۔
یہ بھی پڑھیں: خود مختاری اور جغرافیائی سرحدوں کا احترام کیا جانا چاہئے: آرمی چیف
حسین امیر عبداللہیان نے دورے کے دوران وزارت خارجہ کا دورہ بھی کیا، اس موقع پر پاکستان اور ایران کے وزرائے خارجہ کے مابین وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے، ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کیا تھا۔