صنعاء: (دنیا نیوز) یمن میں امریکا اور برطانیہ کی مشترکہ کارروائی حوثیوں کا ردعمل سامنے آگیا۔
ترجمان حوثی فوج یحییٰ ساریہ نے کہا کہ امریکی اوربرطانوی طیاروں نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 48 فضائی حملے کیے، ہم اپنے مظلوم فلسطینی بھائیوں کی مدد جاری رکھیں گے۔
یحییٰ ساریہ نے کہا کہ امریکا اور اس کے اتحادیوں کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا، بحیرہ احمر میں اسرائیل اور اسکے اتحادیوں کے جہازوں پر بھی حملے جاری رہیں گے۔
واضح رہے کہ امریکا اوربرطانیہ نے مشترکہ اعلامیہ میں کہا ہے کہ یمن میں فضائی حملوں کےدوران حوثی ملیشیا کے 36 ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا، حملوں میں حوثی میزائل سسٹم ، لانچرز اور ہتھیاروں کے ذخائرکوتباہ کیاگیا۔