ماسکو: (دنیا نیوز) انتہا پسندوں کی جانب سے حملے کے خدشہ کے پیش نظر امریکا نے اپنے شہریوں کو روس چھوڑنے کی ہدایت کر دی۔
امریکی سفارتخانے کے مطابق اگلے 48 گھنٹے میں بڑے اجتماعات سے گریز کریں، انتہاپسند بڑے اجتماعات اور کنسرٹس کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی سفارت خانہ کی جانب سے خطرے کی نوعیت کے بارے میں مزید تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔