استنبول کے نائٹ کلب میں خوفناک آتشزدگی، 29 افراد ہلاک

Published On 02 April,2024 08:37 pm

استنبول : (دنیا نیوز) ترکیہ کے شہر استنبول کے نائٹ کلب میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 29 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ترکیہ کے شہر استنبول کے نائٹ کلب میں تزئین و آرائش کا کام چل رہا تھا جس کے دوران آگ بھڑک اٹھی، حادثے میں ایک شخص زخمی بھی ہوا جو ہسپتال میں زیر علاج ہے۔

رپورٹ کے مطابق آگ 12 بجکر 47 منٹ پر لگی اور فائر فائٹرز نے گھنٹوں بعد ہی اس پر قابو پایا، خوفنا ک آتشزدگی کے باعث کلب کی 2منزلیں مکمل طور پر خاکستر ہوگئیں۔ 

Advertisement