اسلام آباد: (دنیا نیوز) ترکیہ کے سفیر ڈاکٹر مہمت پکاسی نے وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے دونوں برادر ملکوں کے درمیان تمام شعبوں میں تعاون کو مزید گہرا کرنے کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔