اسلام آباد: (دنیا نیوز) سنی اتحاد کونسل کے امیدوار نے اسحاق ڈار کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض دائر کر دیا۔
اعتراض میں کہا گیا ہے کہ اسحاق ڈار کے سینیٹ کی نشست میں جمع کردہ کاغذات میں قانونی سقم ہیں، کاغذات نامزدگی میں سقم ہوں تو کاغذات نامزدگی منظور نہیں ہوسکتے، سنی اتحاد کونسل نے درخواست کی کہ الیکشن کمیشن اسحاق ڈار کے کاغذات نامزدگی کو مسترد کرے۔
سنی اتحاد کونسل کے امیدوار انصر کیانی نے الیکشن کمیشن میں اعتراض دائر کیا، سنی اتحاد کونسل کی جانب سے ایپلٹ ٹریبونل کی بجائے الیکشن کمیشن میں درخواست دی۔
واضح رہے کہ اسلام آباد کی دو نشستوں کے لئے ایپلٹ ٹریبونل جسٹس ثمن رفعت پر مشتمل ہے، امیدواروں کے خلاف ایپلٹ ٹریبونل میں اعتراض دائر کرنے کا آج آخری روز ہے۔