واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکا کے صدر جوبائیڈن نے اپنے مصری ہم منصب عبدالفتاح السیسی اور قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی کو خطوط لکھے ہیں۔
فرانسیسی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق امریکا کے صدر جوبائیڈن نے مصر اور قطر کے سربراہوں کو لکھے گئے خطوط میں کہا ہے کہ حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کرانے والے ثالث ممالک اپنی کوششیں تیز کریں۔
امریکی صدر نے خطوط میں مطالبہ بھی کیا کہ قطر اور مصر اسرائیل کیساتھ نئے معاہدے کیلئے حماس پر داؤ بڑھائیں، بات چیت کے نئے دور کیلئے امریکی خفیہ ایجنسی کے سربراہ ولیم برنز آئندہ چند روز میں مصر کا دورہ کریں گے۔