غز ہ:(دنیا نیوز) غزہ میں صیہونی فورسز کی ظلم کی داستانیں رقم کرنے کا سلسلہ جاری ہے ،اسرائیلی فورسز کے حملوں میں چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 46فلسطینی شہید ، 65 افرادزخمی ہوگئے۔
اسرائیل نے خان یونس ، المغازی اور جبالیہ پناہ کےگزین کیمپ کو نشانہ بنایا، مغربی کنارے بھی اسرائیلی آباد کاروں نے کئی فلسطینیوں کے گھروں کو آگ لگادی۔
گزشتہ رات ظالم اسرائیلی فورسز نے ستائیسویں شب کو مسجد اقصیٰ میں نماز کے دوران آنسو گیس کے ڈرون پھینکے، مسجد اقصیٰ میں سینکڑوں افراد عبادت کیلئے موجود تھے، آنسو گیس سے بھگڈر مچ گئی، درجنوں زخمی ہو گئے۔
دریں اثنا جنیوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے اسرائیل کےخلاف نئی قرار داد منظورکر لی، قرار میں غزہ کی پٹی میں ممکنہ جنگی جرائم کے لیے اسرائیل کو جوابدہ ٹھہرانے کا مطالبہ کیا گیا جبکہ اٹھائیس ممالک نے قرار داد کے حق میں ووٹ دیا، امریکہ ، جرمنی سمیت چھ ممالک نے مخالفت کی۔
واضح رہے7 اکتوبر سے اب تک اسرائیلی حملوں میں33 ہزار سے زائد فلسطینی شہید،75ہزار 815افراد زخمی ہو چکے ہیں۔