مشرق وسطیٰ کی صورتحال سے بخوبی واقف ہیں: امریکہ

Published On 16 April,2024 11:30 pm

واشنگٹن: (دنیا نیوز) ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ کی صورتحال سے بخوبی واقف ہیں۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ویدانت پٹیل نے عرب میڈیا کو انٹرویو میں بتایا کہ دمشق میں ہونے والے ایرانی قونصل خانے پر حملے کی تحقیقات کر رہے ہیں ، ایران کا اسرائیل پر حملہ لاپرواہ اور غیر ذمہ دارانہ تھا۔

ویدانت پٹیل کا مزید کہنا تھا کہ امریکا اسرائیل پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے، اسرائیل کیلئے امریکی حمایت آہنی اور غیر متزلز ہے۔