نیویارک: (دنیا نیوز) اسرائیل کو ٹیکنالوجی دینے کیخلاف احتجاج کرنے پر گوگل نے اپنے 20 ملازمین کو نوکریوں سے فارغ کر دیا۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گوگل اور ایمازون نے 2021ء میں اسرائیل کے ساتھ 1.2 ارب ڈالر کا معاہدہ کیا جس کے تحت گوگل اور ایمازون نے اسرائیل کو کلاؤڈ کمپوٹنگ اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی خدمات فراہم کرنی تھیں۔
گوگل نے معاہدے میں وقت کے تعین کے بغیر ہی غزہ پر چڑھائی کے دوران اسرائیل کو خدمات فراہم کرنا شروع کر دیں، معاہدے کی خلاف ورزی کرنے پر گوگل کے ملازمین نے احتجاج کیا جبکہ گوگل نے احتجاج کرنے والے ملازمین کو پولیس سے گرفتار کروا دیا۔
بعد ازاں گوگل نے احتجاج کرنے والے 20 ملازمین کو بغیر پیشگی اطلاع نوکریوں سے بھی نکال دیا جبکہ مزید ملازمین کو نوکریوں سے نکالے جانے کا امکان ہے، گوگل نے اس حوالے سے موقف اپنایا کہ ملازمین کو عمارت کے اندر احتجاج کرنے پر فارغ کیا گیا۔