عراق میں دہشتگردی کے 11مجرموں کو پھانسی دیدی گئی

عراق میں دہشتگردی کے 11مجرموں کو پھانسی دیدی گئی

عراقی قانون کے تحت دہشت گردی اور قتل کے جرائم کی سزا موت ہے اور پھانسی کےحکم نامے پر صدر کے دستخط ہونا ضروری ہیں۔

عراق کے جنوبی صوبے ذی قار میں ایک سکیورٹی ذریعے نے خبررساں ادارے کو بتایا کہ وزارت انصاف کی ٹیم کی نگرانی میں داعش کے 11 دہشت گردوں کو ناصریہ شہر کی ایک جیل میں پھانسی دی گئی ۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک مقامی طبی ذرائع نے بھی تصدیق کی کہ محکمہ صحت کو پھانسی پانے والے گیارہ افراد کی لاشیں ملی ہیں۔

دوسری جانب ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بدھ کے روز ایک بیان میں تازہ ترین پھانسیوں کی مذمت کرتے ہوئے، دہشت گردی کے الزامات کو " مبالغہ آمیز حد تک وسیع اور غیر واضح" قرار دیا ۔