تہران: (ویب ڈیسک) بھارت نے 10 سال کےلیے ایران کی چابہار بندر گاہ کا انتظام سنبھال لیا۔
غیر ملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بھارت، ایران کے درمیان چابہار بندر گاہ کی تعمیر اور انتظامی امور کے 10 سالہ معاہدے پر دستخط ہوگئے، دونوں ممالک کے درمیان معاہدے پر ایران کے دارالحکومت تہران میں دستخط ہوئے۔
ایرانی حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بھارت چابہار منصوبے کےلیے 30 ارب 88 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کرے گا۔
خبر ایجنسی کے مطابق بھارت چابہار بندرگاہ کے ذریعے وسط ایشیائی خطے تک کراچی، گوادر بندرگاہوں سے گزرے بغیر جاسکتا ہے۔