تہران : (ویب ڈیسک ) ایران کے صدر ابراہیم رئیسی پاکستان کا دورہ مکمل کرکے سری لنکا پہنچ گئے۔
خبررساں ادارے کے مطابق ایرانی صدر سری لنکا میں اماویہ ڈیم اور بجلی گھر کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ایرانی صدر کا یہ دورہ مختصر دورانیے کا ہے جس کا مقصد دونوں ممالک کے تعلقات بہتر بنانا ہے ، 2008ء کے بعد کسی ایرانی صدر کا یہ پہلا دورۂ سری لنکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ایرانی صدر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کر کے وطن واپس چلے گئے
یاد رہے کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی (پیر) 22 اپریل کو پاکستان کے سرکاری دورے پر پہنچے تھے اور دورہ مکمل کر کے 24 اپریل کو کراچی سے واپس روانہ ہوئے تھے۔