ایران کا افغانستان کے ساتھ بارڈر سیل کرنے کا فیصلہ

Published On 03 May,2024 11:13 pm

تہران: (دنیا نیوز) ایران نے افغانستان کے ساتھ بارڈر سیل کرنے کا فیصلہ کر لیا، 2021 میں افغان طالبان کے اقتدار پر قبضے کے بعد سے خطے میں دہشتگردی میں اضافہ ہوا۔

ایرانی وزارت داخلہ کے مطابق دہشت گرد گروپ ٹی ٹی پی، اسلامی ریاست خراسان اور دیگر افغان سرزمین پر سرگرم دہشتگرد گروہ افغانستان سے ملحقہ ممالک پاکستان اور ایران میں دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث ہیں۔

ایرانی وزارت داخلہ کے مطابق پاک افغان اور ایران افغان سرحدوں پر کشیدگی اور جھڑپوں میں بھی اضافہ ہوا، افغانستان کے بارڈر کو سیل کرنے کیلئے ایران کے شمال مشرقی علاقے میں کام کا آغاز کر چکے ہیں۔

ایرانی وزیر دفاع کے مطابق افغانستان میں داعش جیسی دہشت گرد تنظیموں کی بحالی خطے کیلئے بہت بڑا خطرہ ہے۔