بیجنگ: (دنیا نیوز) روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن اپنے 2 روزہ اہم دورے پر چین پہنچ گئے ہیں۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق روس میں ہونے والے حالیہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والے ولادیمیر پیوٹن چھٹی بار صدر منتخب ہونے کے بعد اپنے پہلے دورے پر چین پہنچے ہیں، بیجنگ ایئرپورٹ پر روسی صدر کا شاندار استقبال کیا گیا۔
دورہ چین کے دوران روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن اپنے چینی ہم منصب اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے، اس دوران روسی صدر مشرق و سطیٰ اور یوکرین جنگ پر تبادلہ خیال کریں گے، اس کے علاوہ تجارت اور امریکی پابندیوں کیخلاف تعاون پر بھی بات چیت ہو گی۔