چین، روس اور ایران کا جنوبی افریقہ کے ساتھ مشترکہ بحری مشقوں کا آغاز

Published On 11 January,2026 05:30 am

بیجنگ: (دنیا نیوز) چین، روس اور ایران نے جنوبی افریقہ کے ساتھ مشترکہ بحری مشقوں کا آغاز کر دیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق تینوں ممالک کے درمیان مشترکہ بحری مشقیں ایک ہفتے تک جاری رہیں گی، ان بحری مشقوں کا انعقاد برکس اتحاد کے تحت عمل میں لایا گیا ہے۔

بحری مشقوں کی میزبانی جنوبی افریقہ کر رہا ہے، ایران 2024ء میں برکس اتحاد میں شامل ہوا تھا، مشقوں میں شریک تمام برکس ملکوں کی حتمی فہرست سامنے نہیں آ سکی۔