ماسکو: (ویب ڈیسک) امریکا نے قبضے میں لیے گئے آئل ٹینکر کے عملے کے 2 روسی ارکان کو رہا کردیا۔
خبر رساں اداروں کے مطابق روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے اپنے شہریوں کو رہا کرنے کی تصدیق کردی ہے۔
روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے کہا کہ ہم امریکا کے اس فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں اور روسی ارکان کی رہائی پر امریکی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم اپنے شہریوں کی جلد وطن واپسی کو یقینی بنانے کے لیے تمام متعلقہ امور پر فوری عملی کام کر رہے ہیں۔
یاد رہے کہ امریکا نے بحر اوقیانوس میں وینزویلا سے منسلک روسی پرچم والا آئل ٹینکر Bella 1 ضبط کرلیا تھا جس پر روس نے امریکی عمل کو بحری قزاقی قرار دیا تھا۔



