واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکا نے روس سے تیل اور یورینیم خریدنے والے ممالک پر 500 فیصد ٹیرف لگانے کا فیصلہ کر لیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق امریکا نے روس کی معیشت کو مفلوج کرنے کیلئے سخت پابندیوں کی تیاری کر لی ہے، ممکنہ طور پر امریکا کی جانب سے بھارت اور چین پر 500 فیصد ٹیرف لگانے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے سخت پابندیوں کے بل کی منظوری دے دی ہے، بل پر ممکنہ طور پر اگلے ہفتے ووٹنگ متوقع ہے۔



