گجرات: (دنیا نیوز) بھارتی گجرات کے گیمنگ زون میں آتشزدگی سےبچوں سمیت 27 شہری جان سے گئے۔
پولیس کمشنر کے مطابق آگ پر قابو پا لیاگیا، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا، آگ لگنے کی وجوہات کی تحقیقات کی جا رہی ہیں، آگ لگنے کے نتیجے میں زیادہ تر بچوں کی جان گئی۔
بھارتی وزیراعظم مودی نے کہا کہ جس وقت آگ لگی پارک میں بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے، میری ہمدردیاں مرنے والوں کے لواحقین کے ساتھ ہیں اور زخمیوں کیلئے دعاگو ہوں۔